• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، فائرنگ سے 20 افراد زخمی

Quetta Police Training Center Attack 20 Injured
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گرد وں کا حملہ ،حملہ آوروں نے سنٹر کے ہاسٹل پر مورچے سنبھال کر فائرنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق اب تک20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 2 ایف سی اہلکار بھی شامل ہیںاور انہیں ایستال منتقل کیا جا چکا ہے۔ پولیس ،ایف سی کی بھاری نفری نے سنٹر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سنٹر میں پانچ سے چھ مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے پولیس ٹریننگ سنٹر کے ہوسٹل میں موزچہ سنبھال کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سنٹر میں داخل ہوکر ہاسٹل اور حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا،اس دوران ایک دھماکہ بھی سنا گیا ، رات گئے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین