• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے، ڈاکٹر اسد

Tuberculosis Is A Curable Disease Dr Asad
ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے درست تشخیص سے ہم اس موذی مرض کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تعلقہ اسپتال ڈگری میں امراض سینہ کےماہر ڈاکٹر اسد مہر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے بتایا کہ اب اس بیماری کا علاج بہت آسان اور فری ہو چکا ہے۔ گذشتہ سال 2013 ء میں تعلقہ ہسپتال ڈگری میں 164 مریض رجسٹرڈ اور فری میڈیسن سے مستفید ہوتے رہے ہیں، جو 2014ء میں189 اور 2015 ءمیں 197 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

2016ء میں اب تک ان کی تعداد 224 ہو چکی ہے اور الحمداللہ یہ سب اب صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ یہ مرض ہوا میں کھا نسنے کی باعث ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہو جاتا ہے ۔ مرض میں مبتلا مریض کو بہت احتیاط کرنی چاہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اپنی ادویات اور احتیاط پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے ۔
تازہ ترین