• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ویڈیو گیم ’ریڈ ڈیڈ،ریڈیمپشن 2‘ کا ٹریلر متعارف

New Video Game Red Dead Introduced Redemption 2 Trailer
ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نئی ویڈیو گیم ’ریڈ ڈیڈ، ریڈیمپشن2 ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔امریکا کی ویڈیوگیم کمپنی راک اسٹار گیمزکی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے کاؤ بوائے فائٹرز موجود ہیں، جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔

ریڈ ڈیڈ گیم سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں، جس میں نہ صرف گزشتہ حصے سے زیادہ ایکشن شامل ہے، بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس ذہین کاؤ بوائز اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم آئندہ سال لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔
تازہ ترین