• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے سرطان سے ہزاروں خواتین جاں بحق ہوتی ہیں، ڈاکٹر روبینہ

Thousands Of Women Have Died From Breast Cancer Dr Rubina Mushtaq
پاکستان میں بریسٹ کینسر کے باعث سالانہ 40ہزار خواتین اموات کا شکار ہوجاتی ہیں اسکی اہم وجہ مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونا ہے۔پہلے اور دوسرے اسٹیج پر بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس مرض کاشکار ہونے سے بچا جاسکتاہے ۔

ان خیالات کا اظہار رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ خرد حیاتیات ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن ایسوسی ایشن کے تعاون سے ’’بریسٹ کینسر ‘‘کے موضوع پر ہونے والی تیسری سالانہ آگاہی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق بیماریوں کا شعور پیدار کرنے کے لئے اسطرح کے سیمینار کا اہتمام نہایت مفید ثابت ہوگا۔تقریب میں فنڈ ریزنگ بھی کی گئی ،جبکہ دیگر شعبوں میں بھی فنڈ ریزنگ کے اسٹال لگائے گئے۔

اس سے حاصل ہونے والی تمام رقم پاکستان میں قائم پہلے بریسٹ کینسر ڈائیگنوسٹک سینٹر کو عطیہ کی جائے گی، جس سے ضرورت مند مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔ پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر منزہ اعجازاورڈاکٹر صائمہ فرازتھیں۔

اس موقع پر صدر شعبہ ارضیات سیما ناز صدیقی،پروفیسرعطیہ نعیم، ڈاکٹر طلعت محمود، صدر شعبہ حیاتیاتی کیمیاء ڈاکٹر صائمہ خالق،ڈاکٹر حنا مدثر اور ڈاکٹر فرح بھی موجود تھیں۔اس پروگرام کی اختتامی تقریب 26اکتوبر کو صبح10 بجے ڈاکٹر عبدالقدیر آڈیٹوریم ایم ایس سی بلاک گلشن اقبال کیمپس میں ہوگی۔ 
تازہ ترین