• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا تاریخی اور انقلابی ہوگا ، شیخ رشید

Public Gathering Will Be Historical And Revolution Shaikh Rasheed
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دھرنا تاریخی اور انقلابی ہوگا،طاہر القادری کے آنے یا نہ آنے کا فیصلہ27 یا 28 تاریخ تک ہوجائے گا ۔

جیونیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان مستقبل کا لینن گراڈ ہے، کل بھوشن کی گرفتاری پر حکومت کی خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔

طاہر القادری کو منانے کے سوال پرسربراہ عوامی مسلم لیگ نے جواب دیا کہ منت سماجت میں شیخوں کا کیا کام ہے،طاہر القادری کے آنے کا فیصلہ 27یا 28اکتوبر کو ہوجائےگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا اعتزاز احسن بڑے کام کا آدمی ہے اسے جلسے میں آنے کی دعوت دی ہے،بلاول کو 9برس بعد شہدا کی یاد آئی،اس کی ریلی اتنی جاندار نہیں تھی ،اختتام بے معنی تھا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ سمیع الحق بزرگ ہیں،حافظ سعید محب وطن پاکستانی ہے ،دفاع پاکستان کونسل کی دھرنے میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا، سراج الحق ففٹی ففٹی کھیل رہے ہیں۔
تازہ ترین