• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس،چیف سیکریٹری سندھ کی ضمانت میں توسیع

Illegal Allotment Case Chief Secretary Sindh Bail Extension
سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کیس میں چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کیس میں چیف سیکریٹری سندھ کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ چیف سیکریٹری کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی، معاملہ تفتیش کے مرحلے میں داخل ہوگیا ۔

نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر کو پروگریس رپورٹ سمیت 24 نومبر کو طلب کرلیا۔

پراسیکیواٹر نیب کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے خلاف 6 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری شروع کی گئی تھی۔
تازہ ترین