• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں اضافے کا رحجان

Dollar Increase As Compared To Rupees
انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں اضافے کارحجان دیکھاگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں 5پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید 104.80روپے سے بڑھ کر 104.85روپے اورقیمت فروخت 104.85روپے سے بڑھ کر 104.90روپے پرجاپہنچی ۔

اسی طرح 10 پیسے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید ایک سو پانچ روپے پچاس پیسے سے بڑھ کر ایک سو پانچ روپے ساٹھ پیسے اورقیمت فروخت ایک سو پانچ روپے ستر پیسے سے بڑھ کر ایک سو پانچ روپے اسی پیسے ہوگئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں 50 پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت فروخت 116 روپے سے بڑھ کرایک سو سولہ روپے پچاس پیسے پرجاپہنچی تاہم 25 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید ایک سو انتیس روپے پچیس پیسے سے گھٹ کر 129روپے اورقیمت فروخت ایک سو تیس روپے پچھترپیسے سے گھٹ کر ایک سو تیس روپے پچاس پیسے پرآگئی ۔
تازہ ترین