• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان گرین بلڈ ایکسپواینڈ کانفرنس 27اکتوبر سے ہوگی

Pakistan Green Buid Expo Conference Will Held On 27 October
دوسری عالمی پاکستان گرین بلڈ ایکسپو اینڈ کانفرنس 27 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔3 روزہ نمائش کا افتتاح میرہزار خان بجارانی کریں گے۔

کراچی پریس کلب میں کانفرنس اور نمائش کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو عقرب علی رانا نے بتایا کہ لاہور میں پہلی نمائش کے کامیاب انعقاد کے بعد نمائش کے دوسرے باب کے لئے کراچی کو منتخب کیا گیا ہے۔

نمائش کا مقصد تعمیرات کو ماحول دوست بنانا ہے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر میں ہونے والی پیشرفت پر بات چیت ہوگی اور مشاہدے کے لئے گرین بلڈنگ میٹریل جیسے اینٹیں ، پینٹس، گلاس اور ایلومینیم کی مصنوعات کو پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین