• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی

Dr Asim Hearing Postponed On The Application Of Medical Facilities
کراچی کی احتساب عدالت نے تمام طبی اداروں کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نےد رخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے ہائیڈروتھراپی اور سرجری سے متعلق طبی اداروں سے رپورٹس طلب کی تھیںتاہم تمام طبی اداروں کی جانب سے جواب نہ آنے پر سماعت ملتوی کی گئی۔

درخواستوں کی آئندہ سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی جس میں میڈیکل بورڈ بھی رپورٹ پیش کرے گا۔ڈاکٹر عاصم نے کمر کے آپریشن اور ہائیڈروتھراپی کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے۔
تازہ ترین