• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ٹریننگ کالج دہشت گردی میں سی فور کیمیکل استعمال ہوا

Quetta C Four Chemical Used In Police Training Collage Blast
کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردی کے واقعے میں سی فور کیمیکل استعمال کیا گیا، سی فور کیمیکل ایک ایسا بارودی مواد ہے جس کے استعمال سے خوفناک آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

سی فور کیمیکل میں آر ڈی ایکس پاوڈر بھی شامل ہوتا ہے اور یہ کیمیکل کم مقدار اور کم وقت میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

سی فور کیمیکل کے دھماکے سے آگ بھڑکنے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا بچانا مشکل ہوتا ہے ،امریکا میں تیار ہونے والے اس بارودی مواد کو دنیا بھر میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

القاعدہ کے کئی دہشت گرد حملوں میں دھماکوں کے مقام پرسی فور کیمیکل کی نشاندہی ہوئی ہے ،کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والے دھماکوں میں سی فور کیمیکل استعمال کیا گیا ۔

اس سے پہلے بھی پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں اس تباہ کن بارودی مواد کا استعمال کیا گیا،2009ءمیں کراچی میں عاشورہ کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی سی فور کیمیکل کا استعمال کیا گیا تھا۔
تازہ ترین