• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشت گردی کون پھیلا رہا ہے ؟

Who Is Spreading Terrorism In Balochistan
بلوچستان میں دہشت گردی کون پھیلا رہا ہے؟ان کارروائیوں میں کس کا ہاتھ ہے؟زیادہ پرانی بات نہیں جب بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کر کے پاکستان میں مداخلت کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان کے دل کی دھڑکن بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گرد سرگرم ہوگئے ہیں،سوال یہ ہے کہ اندر موجود دشمنوں نے کوئٹہ کو زخمی کیا یا باہر بیٹھے کسی دشمن نے دہشت گردی کی ڈوریں ہلائیں؟

نقاب کے پیچھے چھپا چہرہ تو جلد سامنے آ جائے گا لیکن بلوچستان میں بھارتی جارجیت خارج از امکان نہیں،بلوچستان کے دہشت گردی کے تانے بانے سیدھا دلی سے جا ملتے ہیں ۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سرگرمیوں نے بھی بھارتی دخل اندازی کا پردہ چاک کیا،وزیراعظم مودی کی تقریر میں بلوچستان کا ذکرپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ںہیں تو اورکیا تھا۔

اس سے پہلے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی دہشت گردی کا جواب دہشت گردی سے دینے کا زہر اگلا تھا اور متنازع بیان دے کر دنیا کو یہ بتادیا تھا کہ دہشت گردی کو فروغ دے کون رہا ہے۔
تازہ ترین