• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،2016 میں دہشت گردی ،200افراد جاں بحق

200 People Killed In 2016 Quetta Terrorism
بلوچستان کا دارلحکومت کوئٹہ رواں برس بھی دہشت گردوں کا بڑا ہدف بنا ہوا ہے۔مختلف واقعات میں 200کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

جنوری میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 14پولیس اہلکار شہید ہوئے تو فروری میں ضلع کچہری کے قریب ایف سی نشانہ بنی جس میں 16اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔

اگست میں دھماکے میں وکلا برادری کو ٹارگٹ کیا گیا، 78 افراد لقمہ اجل بنے جن میں نامور وکلا بھی شامل تھے۔

رواں سال کےدوران کوئٹہ میں دہشت گردی کے مختلف چھوٹے بڑے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں بھی دہشت گردوں کے حملے میں 59زیر تربیت اہلکار جاں بحق ہوئے ۔
تازہ ترین