• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ برسوں میں سیکورٹی فورسزپر ہونے والے دہشت گرد حملے

Terrorist Attack Security Forces In Recent Years
گزشتہ روز کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جبکہ اس سے پہلے بھی دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملے کرچکے ہیں جس کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

سن2015ء میںدہشت گردوں نے 18ستمبرکو پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں 30اہلکارشہید ہوئے جبکہ 13حملہ آور مارے گئے۔

سن2014ء میں 6ستمبرکو کراچی کے نیول ڈاکیارڈ پر حملہ ہوا۔ایک اہلکارشہید ہوا جبکہ دو حملہ آورمارےگئے.14اگست کو پشاور میں فضائیہ کی سمنگلی ایئر بیس پر حملے میں11دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا جبکہ 8جون کوکراچی ایئرپورٹ نشانہ بنا۔ 26 اہلکارشہیداور10حملہ آور ہلاک ہوئے۔

2013ءمیں24جولائی کوسکھر میں آئی ایس آئی کے دفترپر حملہ ہوا جس میں8اہلکارشہیداور4دہشت گردہلاک ہوئے.16اگست کوپاک فضائیہ کی کامرہ ایئر بس کو نشانہ بنایا گیاجس میں  2اہلکار شہید،9دہشت گرد ہلاک ہوئے۔15دسمبرکو پشاور ایئرپورٹ پر حملہ حملے میں 15اہلکار شہید اور5دہشت گرد مارے گئے۔

2011ءمیں 22مئی کو کراچی میں بحریہ کی مہران بیس پر حملے میں 18اہلکار شہید،4دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2010ء میں کراچی ہی کی سی آئی ڈی بلڈنگ پر حملے میں 18اہلکار شہید ہوئے تھے ۔

2009ءمیں 30مارچ کو لاہور میں مناواں پولیس اکیڈمی کو نشانہ بنایا گیا ،15اہلکار شہید ،4حملہ آورہلاک ہوئے،7مئی کو لاہو ر ہی میں آئی ایس آئی کا دفتر نشانہ بنا ،40اہلکار شہید ہوئے.

دس اکتوبرکو راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر حملے10اہلکار شہید ،4دہشت گرد مارے گئے.15اکتوبرکو لاہور میں ایف آئی اے اور مناواں پولیس اکیڈمی نشانہ بنی ،16اہلکارشہید،8دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

چاردسمبرکو پریڈ یلین مسجد جی ایچ کیو پر حملہ ،37اہلکار شہید،5حملہ آور مارےگئے جبکہ اسی برس 8دسمبر کو دہشت گردوں نے ملتان میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کیا جس میں 15اہلکار شہید ہوئے ۔

2007ءمیں 13ستمبر کو آفیسر میس تربیلا غازی کو نشانہ بنایا گیا۔20ایس ایس جی کمانڈوزشہید ہوئے۔

دس دسمبر کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرا پر حملہ ہوا7اہلکارشہیدہوئے جبکہ 2006 کی 8نومبر کو خیبر پختونخوا میں درگئی فوجی کیمپ پر حملہ ،42اہلکارشہید ہوئے ۔
تازہ ترین