• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Turkey The Sky Was Filled With Colorful Balloons
ترکی میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں رنگین غباروں نے آسمان پر ایسا نظارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔

بیلون فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی ماہر کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جبکہ اس دلچسپ فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد نے یہاں کا رُخ کیا۔

ترکی کے مشہور تاریخی مقام Cappadociaمیں سجے اس فیسٹیول میںآ سما ن رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غباروں سے سجا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔

اس مو قع پرمتعدد افراد ہاٹ ایئر بیلونز کو اپنے ہاتھوں سے سجاکر آسمان کی بلندی پر منفرد سفر کر کے نہ صرف دلکش علاقے کی سیر کر تے ہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیو بنا کر اس فیسٹیول کو اپنی زندگی کے یاد گار لمحات میں بھی شامل کر لیتے ہیں۔
تازہ ترین