• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ، سیاسی ہلچل سے سرمایہ کار محتاط

Political Uncertainty Keeps Investors Cautious
ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لمحے پر 500پوائنٹس گر گیا، دو روز میں شیئرز کی قیمتوں میں 200ارب روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔

ملک میں جاری سیاسی ہلچل کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 439 پوائنٹس کمی ہوئی تھی جبکہ کوئٹہ میں دہشت گرد کارروائی پر آج حصص بازار میں سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں ۔

کاروبار کے دوران ایک لمحے پر ہنڈرڈ انڈیکس 500 پوائٹنس تک کمی سے 40 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا ۔

ماہر معیشت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سیاسی ہلچل اور کوئٹہ واقعہ کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان جاری ہے۔

دو روز کے دوران شیئرز کی فروخت کے باعث انڈیکس میں 9 سو سے زائدپوائنٹس کی کمی ہوچکی ہےجس کے باعث مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتوں میں 2 سو ارب روپے تک گھٹ چکی ہے ۔
تازہ ترین