• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ٹریننگ کالج: بلوچستان اور پنجاب حکومت کا سوگ کا اعلان

Mourning In Quetta And Balochistan Due To Police Training Collage Incident
بلوچستان اور پنجاب کی حکومتوں نے پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردوں کے حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر سوگ کا اعلان کردیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

حکومت بلوچستان نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ،اس دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کوئٹہ میں دہشت گرد کارروائی پر آج ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری تمام ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے ۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں قوم فورسز کے ساتھ ہے۔
تازہ ترین