• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کی بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے درخواست

Muhammad Hafeez Bowling Action Test Application
سابق کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کیا جائے ،وہ بولنگ ٹیسٹ دینے کیلئے تیار ہیں ۔

بولنگ ایکشن درست ہوگیایا پاکستان ٹیم میں اییٹری چاہیے؟محمد حفیظ نے بائیو مکنیک بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے پی سی بی سے رابطہ کرلیا۔

سابق کپتان نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی سی سی سے رابطہ کرکے ٹیسٹ کی نئی تاریخ لیں کیونکہ وہ بولنگ ٹیسٹ کرانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

آف اسپینر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ گھٹنے کی انجری کے باعث انہیں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے میں تاخیر ہوئی تاہم اب وہ مکمل فٹ ہیں اسی لئے بولنگ ٹیسٹ کی درخواست کی ہے ۔

محمد حفیظ پر جولائی 2015میں بولنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی تھی ۔
تازہ ترین