• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Quetta Martyred Funeral Prayer Performed
سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونےوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ کےنواحی علاقے نیو سریاب کےعلاقے میں واقع پولیس ٹریننگ کالج میں پیر کو رات گئے خود کش حملوں میں پاک فوج کےایک کمانڈو کیپٹن روح اللہ اور 60پولیس اہلکاروں سمیت 61افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 117 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

نماز جنازہ میںوزیر اعظم اور آرمی چیف کے علاوہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ میجر لیفٹیننٹ جرنل عامر ریاض اوروزیراعظم کے مشیر برائےقومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سمیت دیگر فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔
تازہ ترین