• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

Imran Khan Reach Quetta
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جتنے دورے لندن کے کیے اس کے آدھے بھی کوئٹہ کے کرلیتے تو صورتحال بہتر ہوتی۔

عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ سول اسپتال میں سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کے زخمیوں کی عیادت کریں گے، کوئٹہ پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2نومبر پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن ہے، جس ملک کے حکمران چوری کریں وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس لیے نہیں بناتھا کہ ٹاٹا اور برلا کی جگہ شریف مال بنائیں،وزیراعلیٰ بلوچستان بتائیں کہ سیکیورٹی پر خرچ کیے گئے 30ارب روپے کہاں لگائے،کسی اور جنگ میں شامل ہوکر عذاب اپنے اوپر لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتوں نے دستخط کیے ہیں، اس پر عملدرآمد کیا جائے، ’را‘ کی مداخلت کا معاملہ وزیراعظم کو عالمی فورمز پر اٹھانا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ’را‘ کو بھی ایم کیو ایم سپورٹ کرتی تھی، بلوچستان میں ’را‘اور دیگر دشمن ایجنسیاں کام کر رہی ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے اہم کردار تھانے کا ہے۔
تازہ ترین