تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت نے مختلف آپشنز پر غورشروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق یہ طے کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ریڈزون جانے کی کوشش کی تو کارکنوں کو پنجاب میں ہی روکا جائے گا، انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں کی جائیں گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ تک رہے تو انہیں نہیں روکا جائے گا، البتہ اسلحے ، لاٹھیوں اور غیرقانونی سامان کی چیکنگ کے لیےتلاشی لی جاسکتی ہے۔