• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کاکراچی میں تارکین وطن کی رجسٹریشن کا فیصلہ

Sindh Government Decides To Register Immigrants
سندھ حکومت نے کراچی میں قانونی اور غیرقانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیاکہ غیرقانونی تارکین وطن کچی آبادیوں میں دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، جبکہ منشیات فروش دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، 93 مدارس کے کالعدم تنظیموں یا دہشت گردوں سے روابط ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ڈی جی رینجرز، کمشنر کراچی اور سیکریٹری داخلہ رجسٹریشن کا لائحہ عمل طے کریں، پولیس اور رینجرز شہر میں اسنیپ چیکنگ بڑھائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی ہدایت دی کہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام تارکین وطن کا ڈیٹا بنایا جائے گا، رجسٹریشن کے لیے رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کی جائے گی۔
تازہ ترین