• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں ایلپائن اسکینگ ورلڈ کپ کے مقابلے

Alpine Skiing Pinturault World Cup Season Starts In Austria
برف کے پہاڑوں پر خطروں کے کھلاڑی ایکشن میں،آسٹریا میں ایلپائن اسکینگ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں مردوں کی کیٹیگری میں فرانس کے پنٹوراٹ ایلکسس اور خواتین کے مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ کی لارا گٹ نے بازی جیت لی۔

آسٹریا کے ریٹن بیچ گلیشیئر میں اسکیینگ کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔دو روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ایونٹ کے دوران مرد اور خواتین کے درمیان اسکیینگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے اپنی مہارت دکھائی۔
ایلپائن اسکیینگ ورلڈ کپ نامی اس مقابلے میں مردوں کی کٹیگری میں فرانس سے تعلق رکھنے والے پنٹوراٹ ایلکسس فاتح قرار پائے جبکہ خواتین کی کٹیگری میں سوئزرلینڈ کی لارا گٹ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
تازہ ترین