وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ملک میں ربیع کی فصل کیلئے کھادوں کی کوئی قلت نہیں ہوگی، گندم کی آئندہ فصل کا پیداواری ہدف 2کروڑ 60لاکھ ٹن مقرر کردیا ہے۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال گندم کی پیداوار 2کروڑ 54لاکھ ٹن تھی۔
انہوں نے کہا کہ آلو کی پیداوار کا ہدف 38لاکھ ٹن رکھا گیا ہے،ملک کی آلو کی سالانہ ضرورت32لاکھ ٹن ہے،ہم نےگزشتہ سال ساڑھے3لاکھ ٹن آلوبر آمدکیا۔
سکندربوسن کا کہنا تھا کہ رواں سال زراعت کوپانی کی کچھ کمی ہوسکتی ہے، رواں برس زراعت کے لیے 700ارب روپے کے قرضے مختص ہیں، رواں سال ایک لاکھ ٹن آم برآمد کیے گئے۔