• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی طاقت سے تحریک انصاف تبدیلی لاسکتی ہے، چانڈیو

Tehreek E Insaf Can Bring Change With Public Power Chandio
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ عوامی طاقت سے تحریک انصاف تبدیلی لاسکتی ہے، سازش کے ذریعے جو بھی تبدیلی آئے گی وہ جمہوریت کے لیے بہتر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت سے تحریک انصاف تبدیلی لاسکتی ہے،امپائرکی انگلی کے اشارے پہ رہے تو مستقبل ق لیگ کی طرح ہوگا، غیر آئینی تبدیلی آئی تو حکومت کے ساتھ تحریک انصاف بھی ذمے دار ہوگی۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عوامی طاقت سے آنے والی تبدیلی کو قبول کرنے کا قائل ہوں، گالیاں دینا پاگلوں کا کام ہے، ایسی سیاسی جماعتوں کا مستقبل تاریک ہے، جوکہیں نہیں پہنچتےوہ سیاست دانوں کوبرےالقابات سےنوازتےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی صدارت میں امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ کوئی بھی تنظیم دہشت گردی میں ملوث پائی گئی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مشیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ جب تک وفاق نے عشرت العباد کو گورنر رکھا ہوا ہے ہمارے لیے قابل احترام ہیں، گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، جو کرنا ہے وفاق کو کرنا ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ طویل عرصےسےفرائض انجام دےرہےہیں،ہم گورنر سندھ عشرت العباد کا احترام کرتے ہیں، گورنر سندھ پر ان کے دیرینہ ساتھی الزامات لگا رہے ہیں۔
تازہ ترین