• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا فرانس سے رافیل طیارے نہ ملنے پردیگر کمپنیوں سے رابطہ

India Contact Other Companies To Get Raphael Fighter Plane After Refusal From France
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بارہ ارب ڈالر مالیت کے جنگی طیارے خریدنے کے لیے مختلف کمپنیوں کو خط لکھ دیا ہے، بھارت ڈیڑھ سو جنگی طیارے خریدنے کے لیے فی طیارہ پینسٹھ سے اسی ملین ڈالرخرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بھارت کئی سالوں سے فرانس سے 126 رافیل طیارے حاصل کرنے کی امید لگائے بیٹھا تھا لیکن گذشتہ ماہ بائیس ستمبر کو بھارت اور فرانس کے درمیان صرف 36 رافیل طیاروں کا معاہدہ ہی ہوسکا۔

جس کے بعد اب بھارت نے دیگر کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب بھارت کوجنگی طیاروں کی فروخت کے لیے امریکی اور سوئیڈش کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں۔
تازہ ترین