• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک سفر طے کر کے اسکول پہنچنے والے چینی طالبعلم

+3
کٹھن اور خطرناک ترین سفر طے کر کے اسکول پہنچنے والے چینی طالب علموں سے کوئی علم کی قدر و قیمت پوچھے!

دور جدید میں جہاں سائنس و ٹیکنالوجی کی بدولت زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں وہیں علم کا حصول بھی بہت پر سہولت ہوگیا ہے لیکن علم کی اصل قدر و قیمت تو یہ ننھے طالب علم ہی بہتر طور پرجان سکتے ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے بچے اسکول جانے کیلئے دنیا کاخطرناک ترین راستہ طے کرتے ہیں، چین کے صوبے سیچوان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والے یہ ننھے طالب علم پہلے اسکول جانے کیلئے انتہائی پر خطر پہاڑ چڑھتے اور اترتے تھے تاہم اب اسٹیل کے پائپوں کی مدد سے لگائی گئی سیڑھی کی بدولت ان کی مشکلات کچھ کم ہوئی ہیں۔

مستقبل کے یہ روشن چراغ روزانہ 2624فٹ اونچے پہاڑ پر چڑھ کر اسکول جاتے ہیں،علم کے حصول کیلئے خطرناک ترین سفر طے کرنے والے یہ بچے بہترین سہولتوں کے باوجودتعلیم سے دور بھاگنے والے بچوں کیلئے مثال ہیں۔
تازہ ترین