• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ تھرلر فلم ’وولوز ایٹ دی ڈور‘کا پہلا ٹریلر جاری

Wolves At The Door
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’وولوز ایٹ دی ڈور‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جان لیونیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1969ء میں رونما ہونے والے ایک خوفناک واقعے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں پارٹی کیلئے جمع ہونے والے 4دوست مصیبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کیٹی کسیڈی، ایلزبیتھ ہینسرج، ایڈم کیمپ بیل، جین کزمارک، ایرک لیڈن اور مائلز فشر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پیٹر سیفران کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین