• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Martyred Captain Roohullah Buried
پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن روح اللہ کی نماز جنازہ شب قدر میں ادا کی گئی جبکہ تدفین ناصر باغ قبرستان میں کردی گئی۔

پاک فوج کے شہید کیپٹن روح اللہ کی میت تحصیل شب قدر میں ان کے آبائی گاؤں وچہ ولہ پہنچی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شہید کی میت کا آخری دیدار کیا۔

شہید کی نماز جناہ میں اہل خانہ، پاک کے فوج کے افسران اور جوانوں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت کو پشاور روانہ کردیا گیا، جہاں ان کی تدفین ناصر باغ کے قریب قبرستان میں کی جائے گی۔

تحصیل شب قدر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہید کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے بعد آپریشن میں شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن روح اللہ کو تمغہ جرأت سے نوازا جائے گا۔

پولیس کیڈٹس پر دہشت گردوں کے حملے نے سو سے زائد جوانوں کو لہولہان کیا، کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے۔

چمن سے پولیس ٹریننگ کے لیے آئے 24جوانوں میں سے شہید ہونےو الے 8جوانوں میں نقیب اللہ اچکزئی بھی شامل تھے، کیپٹن روح اللہ اور نقیب اللہ اچکزئی دونوں کی ہی شادی ہونے والی تھی، لیکن انہوں نے شہادت کا درجہ حاصل کرلیا۔

بلوچستان، خیبرپختون خوا اور پنجاب کی حکومتوں نے سانحہ کوئٹہ پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین