• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنونی یہودی نے تین فلسطینیوں کو کچل دیا،دوکی حالت تشویشناک

Fanatic Jew Crashed Three Palastinians Crashed Under His Car Two In Serious Condition
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں منگل کو علی الصباح شاہراہ عام پر ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے تین فلسطینیوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین کا کہنا ہے کہ منگل کو علی الصباح ایک جنونی یہودی آباد کار نے قلقیلیہ شہر میں سڑک کےکنارے چلنے والے تین افراد کو کچل ڈالا۔

زخمی ہونے والوں میں دو میاں بیوی اور ایک دوسرا شہری شامل ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے جب کہ تیسرے کو معمولی زخم آئے ہیں۔ تینوں زخمیوں کو قلقیلیہ کے درویش نزال اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آباد کار کی گاڑی کی ٹکر سے دومیاں بیوی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک شخص درمیانے درجے کا زخمی ہے۔
تازہ ترین