پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 91 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں فقیر آباد، حیات آباد، متنی، چارسدہ روڈ اور گلبار میں کارروائی کی جس میں 91 دکانداروں کوگرفتارکیا گیا ۔
گرفتار ہونے والوں میں دودھ فروش قصاب، سبزی اور پھل فروش شامل ہیں ۔