وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کرکےکوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
انکا کہناتھاکہ مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری تمام ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں،پوری قوم اس افسوسناک واقعے پر غمزدہ ہے۔