• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر خان درانی کا صوبہ میں حساس تنصیبات کی سیکیورٹی پر زور

Ig Kpk Calls For Tighten Up The Security In Kpk Sensitive Places
خیبر پختو نخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی نے صوبہ بھر میں حساس تنصیبات کی سیکیورٹی پر زور دیا ہے اور ہر ضلع میں روزانہ تین مرتبہ جنرل چیکنگ کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کی زیر صدارت امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں صوبہ کی حساس و اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ناصر درانی نے تمام فیلڈ افسروں کو اپنے علاقوں میں تفصیلی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

ناصر درانی نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ پولیس تنصیبات، اسپتالوں ، بس سٹینڈزاور اڈوں کی سیکیورٹی بھی موثر بنائی جائے۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ ہرضلع میں روزانہ دو سے تین بار جنرل چیکنگ کا عمل دہرایا جائے اور فوج کے ساتھ ملکر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مزید تیز کیا جائے۔

تازہ ترین