• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، سیکورٹی گارڈ ہلاک

Security Guard Killed While Resisting Robbery In Firing At Lahore
لاہور کے علاقہ پیکو روڈ پر واقع ایک بیکری میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےسیکورٹی گارڈ کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق پیکو روڈ پر واقع بیکری میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو آئے اور لوٹنے کی کوشش کی جس پر بیکری کے سیکورٹی گارڈ منیرنے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔
تازہ ترین