• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Russian President Condemns Quetta Incident
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس انسداد دہشت گردی کےلیے پاکستان کے ساتھ تعاون کووسعت دینے کو تیار ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کے نام سانحہ کوئٹہ پر تعزیتی پیغام میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

روسی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ دہشت گرد حملے کےمنصوبہ سازوں اور حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا، روسی صدر نے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین