• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس افسران کی امریکی قونصل خانے کی محفل میں شرکت

Sindh Police Officers Attends Us Consulates Event
سانحہ کوئٹہ کے بعد بلوچستان پولیس حالت سوگ میں ہے لیکن سندھ پولیس کے افسران کراچی میں امریکی قونصل خانے میں سجی محفل رقص میں لطف اندوز ہوتے رہے۔

کراچی میں امریکی قونصل خانے میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کے علاوہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بھی شرکت کی۔ سندھ پولیس کے کئی افسران بھی رقص وسرور کی محفل میں موجود تھے۔

محفل رقص میں ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک، ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان ، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل، ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ کے علاوہ ایس پی رینک کے افسران بھی شریک تھے۔

یاد رہے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کے بعد آئی جی سندھ نے کراچی میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی ہے تاہم پولیس افسران کی اس موقع پر میوزیکل نائٹ میں شرکت پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا۔
تازہ ترین