• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں امن کیلئے دہشتگردوں کا خاتمہ ضروری، قادر مگسی

Terrorism To End For Peace In Karachi Qadir Magsi
سندھ ترقی پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادرمگسی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے جب تک کراچی کی سیاست میں مداخلت ختم نہیں کریں گے امن قائم نہیں ہو سکتا۔

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ شفاف طریقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے منی لانڈ رنگ کیس میں بھی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی،عشرت العباد جس دن گورنر بنے سندھ ترقی پارٹی نے احتجاج کیا تھا،آج اُن کے ہی ساتھی اُن کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے۔
تازہ ترین