• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:اگلے مورچوں پر خواتین اہلکار تعینات

India Depolyed Female Soldier On Front Line
بھارت میں اب خواتین بھی سرحد وں کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گی،بھارت نے چین کے ساتھ سرحد کے اگلے مورچوں پر پہلی بار بارڈر پولیس کی100 خواتین اہلکاروں کو تعینات کردیا ۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق انڈو تبت بارڈر پولیس کی 100خواتین کانسٹیبل لداخ، سکم، ہماچل پردیش، اترکھنڈ اور اروناچل پردیش کے 15 اگلے مورچوں پر فرائض انجام دیں گی،سطح سمندر سے 14 ہزار فٹ تک بلندی پر واقع اگلے مورچوں پر تعیناتی کے لئے 5 سو خواتین کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

بارڈر پولیس حکام کے مطابق مزید خواتین اہلکاروں کو بھی جلد اگلے مورچوں پر تعینات کردیا جائے گا۔
تازہ ترین