• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ تھرلرفلم’کہانی ٹو‘کا سنسنی خیز ٹریلر

Bollywood Film Kahaani 2 Trailer Released
بالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور بلاک بسٹر فلم 'کہانی کے سیکوئل ’کہانی ٹو‘کا سنسنی خیز منا ظر سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

سُجے جوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں معروف اداکارہ ودیا بالن اور ارجن رام پال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے جو قتل اور اغوا کے جرم میں پولیس کو مطلوب ہے۔

فلم میں ودیا اور ارجن کے علاوہ ٹوٹارائے چودھری، جگل ہنس راج اور کھراج مکرجی بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

ودیا بالن کی فلم ’کہانی‘ 2012 میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم تھی جس نے دنیا بھر میں کروڑوں کا بزنس کیا اور اس فلم کے لئے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

فلم رواں سال 2دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین