• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہرآسٹن میں ہزاروں لالٹینوں نے آسمان روشن کر دیا

Thousand Of Lanterns Light Up The Night Sky In Austin
امریکی ریاست ٹیکساس میں سالانہ لالٹین فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ،جس میں لوگوں نے ہزاروں لالٹینیں اُڑاتے ہوئے آسمان روشن کر دیا۔

آسٹن شہرمیں منعقدہ اس رنگا رنگ فیسٹیول میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جو چاولوں کے آٹے اور کاغذ سے بنی لالٹینوں پر اپنے پیغامات تحریر کرنے کے بعد انہیں روشن کرکے فضا میں چھوڑتے ہوئے دکھائی دئیے ۔

برسوں قدیم اس روایتی تہوار کو دیکھنے مقامی افرادسمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاح بھی فیسٹیول میں شرکت کیلئے پہنچے اور اپنے پیغامات لکھ کر لالٹیں فضا میں اُڑاتے رہے ۔

ان لالٹینوں سے آسمان کو ایسا دلکش نظارہ ترتیب پا گیا جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
تازہ ترین