• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سےکورکمانڈر لیفٹیننٹ کی ملاقات

Sindh Cm Meets Crops Commandar Karachi
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ کراچی سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔
تازہ ترین