• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینی میٹڈفلم’موانا‘کی نئی جھلکیاں

Animated Film Moana New Highlights
ہالی و وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈمیوزیکل فلم ’’موانا‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایتکاررون کلیمنٹ اورجان مسکرکی اس فلم کی کہانی جہاز رانی کرنے والے خاندان کی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھومتی جو دور دراز واقع ایک جزیرے کی تلاش میں خطرناک سفر کا آغاز کرتی ہے جس کے دوران اس کی ملاقات ایک بہادر نوجوان سے ہوتی ہے جو نہ صرف جزیرے کی تلاش میں اس کی مدد کرتا ہے بلکہ اس کا ہم سفر بھی بن جاتا ہے۔

اوسنینٹ شرور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکارڈیوین جانسن، ایلن ٹوڈیک، اولی کریویہلواور فلیپاسو کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

والٹ ڈزنی پکچرز کی تیار کردہ فلم موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 23نومبر کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
تازہ ترین