• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی علاقوں میں گرم کپڑوں کا استعمال شروع

Started To Use Warm Clothes In Various Cities
گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی سردی کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں جہاں سردی نے دستک دینا شروع کردی وہیں موسمی بیماریاں بھی عام ہونے لگیں،حب شہر کے مختلف علاقوں میں دھند چھانے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی صبح اور رات کو موسم ٹھنڈا ہوجاتا ہے جبکہ شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے،حب میں آج صبح شہر کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین