• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی ریاستوں میں جعلی ووٹ ڈالنا عام بات ہے،ٹرمپ

Placing The Votes Illegally Is Normal In Many States Donald Trump
ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی حریف ہلیری کلنٹن پر بار بار تنقید کے بعد ایک اورالزام عائد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس انتخابات میں دھاندلی کرانا چاہتے ہیں اورکئی شہرایسے ہیں جہاں دھاندلی بالکل عام بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ بوتھ میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، یقین کریں، انتخابات میں بہت دھاندلی ہوتی ہے، کبھی آپ نے ان لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ دھاندلی نہیں ہوتی۔

ٹرمپ نے کہا کہ دس سال قبل مرنے والے بھی ان انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہوتے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن بھی ووٹ ڈال رہے ہوتے ہیں، کئی شہر کرپٹ ہیں، جہاں ووٹر فراڈ بہت عام ہے۔

ادھرامریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بھارتی رنگ چھانے لگا ہے،صدر اوباما نے ایک ٹی وی شو میں اپنے مخصوص اندازمیں ٹرمپ کا خوب مذاق اُڑایا ۔

صدر اوباما نے ٹرمپ پر طنزکا تیر چلایا تو لوگ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گئے۔

ٹرمپ نے کہا تھاکہ اوباما امریکی تاریخ کے برے ترین صدرسمجھے جائیں گے،اس پر اوباما بولےکہ صدر تو سمجھا جاؤں گا ناں۔

میزبان نے امریکی صدر سے پوچھا،کیا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سن کر ہنستے ہیں ؟ وہ بولے’کئی بار‘

براک اوباما نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ اگر وہ تیسری بار انتخاب لڑتے تو مشیل انہیں طلاق دے دیتی۔
تازہ ترین