• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری نگر : کرفیو کے باوجود نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنے کا اعلان

Srinagarannounced To Offered Friday Prayer In Mosque Despite The Curfew Imposed
سری نگر میں کرفیو کے باوجود اس جمعہ کو نماز جامع مسجد میں ادا کریں گے ۔ میر واعظ عمر فاروق نے قابض فورسز کی پابندیاں توڑنے کا اعلان کردیا،مقبوضہ وادی میں 15ہفتوں سے ایک بار پھی نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی گئی ۔

مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں آج بھی کرفیواور پابندیاں ہیں ۔اسپتال میں زیر علاج حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت میں قدرے بہتر ہوئی ہے،جیل میں طبیعت خراب ہونے پرانہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ جیل میں بھارتی پولیس کے شدید تشدد کے بعد یاسین ملک کی طبیعت خراب ہوئی تھی ۔

دوسری جانب میر واعظ عمر فاروق نے اعلان کیا ہے کہ سری نگر میں کرفیو کے باوجود اس جمعہ کو جامع مسجد میں نمازادا کریں گے ،جہاں کئی ہفتوں سے نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی ہے۔

26 اکتوبر 1947 کو کشمیر کے مہاراجا نے عوامی خواہشات کے بر خلاف ،بھارت سے الحاق کا اعلان کیا،جس کے بعد وادی میں بھارتی فورسز داخل ہوگئیں اور نہتے کشمیریوں پر نہ رکنےوالے ظلم وستم کی ابتدا ہوگئی اور69 سال گزرنے کے باوجود حالات نہ بدلے ۔
تازہ ترین