• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بہنوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت

Shc Hearing Related To Recovery Of Two Sister
سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے خاتون کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی جبکہ خاتون کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔

دو بہنوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت خاتون عظمیٰ نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شاہنواز زرداری سے شادی کی اسے کسی نے اغوا نہیں کیاجبکہ اس کی چھوٹی بہن بھی والدین کے پاس ہے۔

عدالت نےخاتون کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی جبکہ پولیس کو خاتون کی چھوٹی بہن کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

خاتون کے اہل خانہ نے درخواست میں زرداری قبیلے پر دونوں بہنوں کے اغوا کا الزام لگایاتھا۔
تازہ ترین