• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دیدیا

Imran Khan Declared The Khursheed Shah As Double Shah
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبل شاہ خورشیدشاہ کے بھی نیب میں کیسز ہیں ،نواز شریف اور خورشید شاہ نے مل کر نیب کے سربراہ کی تقرری کی ،خورشید شاہ کیسے نیب کے سربراہ کی مخالفت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل کیے بغیر احتساب چاہتے ہیں ،20 سال سے جدو جہد کررہے ہیں سب سے لڑائی نہ لڑیں تو کیا کریں۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس میں مریم نوازکی آف شور کمپنیاں نکلیں ،وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں آکر جھوٹ بولا ،نواز شریف نے کہا2006 میں فلیٹ لیے گئے جبکہ کلثوم نواز نے انٹرویو میں 90 کی دہائی میں فلیٹ لینے کا بتایا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نےالیکشن کمیشن کیخلاف 40 کوتاہیوں کی نشاندہی کی، چار حلقے کھلوانے کو کہامگر نہیں کھولے گئے۔صاف شفاف الیکشن بھی جمہوریت کی بنیاد ہے ،الیکشن ڈکٹیٹر بھی کراتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب اور جمہوریت ایک ہی چیز ہے،ہم پاناما لیکس پر احتساب چاہتے ہیں اورآزاد عدلیہ ہی حکومت کو چیک کر سکتی ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی کی 60 فیصد آبادی کی ہیلتھ انشورنس کر لی گئی ،ڈیڑھ سال میں کے پی کی سو فیصد آبادی کی ہیلتھ انشورنس کردی جائے گی۔
تازہ ترین