• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ:سعدی عباس کی ذاتی اخراجات پرتنہا شرکت

Saadi Abbas Participates Karate Championships On Own Expenses
ایشین گولڈ میڈلسٹ سعدی عباس آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں تنہا پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سعدی عباس اپنے خرچ پر آسٹریا پہنچے ہیں ۔

سعدی عباس ایک بار پھر اپنے ذاتی سفری اخراجات پر ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینے آسٹریا پہنچ گئے۔ لنز میں ہونے والے ایونٹ میں وہ 67 کے جی کلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

انہوں نے افتتاحی تقریب میں تنہا حصہ لیا ۔ ان کے ساتھ کوئی کوچ بھی نہیں ۔

ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے سعدی عباس کو فنڈز ملنے پر سفری اخراجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

سعدی عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے ۔ یہ قابل برداشت نہیں تھا کہ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہو ۔
تازہ ترین