• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کے ’کراچی تھیٹر فیسٹیول‘ کا 3نومبر سے آغاز

Theater Festival In Karachi Arts Council Will Starts Next Month
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ’کراچی تھیٹر فیسٹیول‘ 3نومبر سے 21نومبرتک جاری رہے گا۔

محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل کراچی میںمنعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 19 روزہ فیسٹیول میں ملک کے معروف اور نامور تھیٹر گروپس، ہدایتکار، ڈرامہ نگار ضیاءمحی الدین، شیما کر مانی، خالد احمد، خالد انعم، انجم ایاز، زین احمد کے علاوہ نوجوان ڈرامہ نگار اور ہدایتکار شر کت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میںعالمی اردو کانفرنس، یوتھ فیسٹیول، میوزک فیسٹیول کے بعد اس سال تھیٹر فیسٹیول کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اس موقع پرصدر آرٹس کونسل پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، نائب صدرپروفیسر سحر انصاری،خازن شہناز صدیقی ، چیئر مین آڈیو ویژیول کمیٹی اقبال لطیف بھی موجود تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرامہ دیکھنے والوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی،تاہم داخلے کیلئے آرٹس کونسل سے ایڈوانس کوپن یکم نومبر سے شناختی کارڈ دکھا کرحاصل کئے جا سکتے ہیں۔

تھیٹر فیسٹیول کے تحت ڈرامے روزانہ رات 8بجے پیش کئے جائیں گے جبکہ بچوں کےلیے دکھائے جانے والے دو ڈرامے ’عمرو عیار‘ اور ’چھوٹی موٹی ٹوٹا اور ایس ایم حامد‘ شام 5بجے دکھائے جائیں گے۔

محمد احمد شاہ نے یہ بھی بتایا کہ فیسٹیول کا آغاز انتظار حسین کے شہرہ آفاق ڈرامے ’خوابوں کے مسافر‘ سے کیا جائے گا جس کی ہدایات ضیاءمحی الدین نے دی ہے، جو3 اور 4نومبر کوپیش کیا جائے گا۔

احمد شاہ نے بتا یا کہ 5نومبرکو ہدایتکار محمد اکبر کا ڈرامہ ’عارفی‘ ،6نومبر کو ہدایتکار عظمیٰ سبین کا ڈرامہ’میرے سامنے والی کھڑکی میں‘ 7نومبر کو عمران علی شیخ کا ’ڈارک روم‘، 8نومبر کو ’عرفان صادق کا ’یہ شادی نہیں ہو سکتی‘، 9نومبر کو یونس ارشد کا ’آج کی تازہ خبر‘،10نومبر کو اشتیاق الرسول عمر کا ’ہارن سے پاس کرو‘،11نومبر کوفواد خان کا ’عصمت چغتائی کی کہانیاں‘، 12کو شام 5بجے دانیہ ناز کی زیر ہدایت بچوں کا ڈرامہ ’عمرو عیار‘ جبکہ اسی دن 8بجے رات انجم ایاز کا ڈرامہ ’قصہ سوتے جا گتے کا‘ ،13نومبر کو شیما کرمانی کا ’منٹو میرا دوست‘ 15نومبر کو کلثوم آفتاب کا ’ بجلی،پیار اور ابا جان‘، 16نومبر کو سُنیل شنکر کا ’قصور وار‘، 17نومبر کو خالد احمد کا ’مرنے سے پہلے جنت‘، 18نومبر کو زین احمد کا’ Doll's house‘، 19نومبر کو شام 6بجے خالد انعم کا ڈرامہ’چھوٹی موٹی ٹوٹا اور ایس ایم حامد‘ جبکہ 21نومبر کو تھیٹر فیسٹیول کے آخری روز شیما کرمانی کا ڈرامہ’ جس نے لاہور نہیںدیکھا‘رات 8بجے پیش کیا جا ئے گا۔
تازہ ترین