• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ عجیب عجیب باتیں کررہےہیں،مولانافضل الرحمان

Some Person Strange Things Fazal Rehman
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک طرف بھارت ہے جو کشمیریوں کو گولیوں سے چھلنی کر رہا ہے، کچھ لوگ عجیب عجیب باتیں کررہےہیں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاورمیں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی شروع ہوگئی ہےتوکچھ لوگ قومی وحدت کوسبوتاژکررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں، جبکہ کرپشن کی بلند ترین شرح ان کی صوبائی حکومت ہے۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ Goکی باتیں نہ کرو،جانےنہیں دیں گے،تمہیں چور مچائے شور نہیں بننے دیں گے، شورکیوں مچارہےہو،تم نےصوبوں کےادارےتباہ کردیےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات سپریم کورٹ کرے اور اپنے صوبے کی کرپشن کی تحقیقات ہائیکورٹ بھی نہ کرے، سیاست مقصد اور فریضے کا نام ہے، ہم نے اس کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا یہ بھی کہنا تھا کہ برصغیر کے تمام اکابرین نے دین اسلام کو پھیلایا،انسانیت کا خون اتنا ارزاں ہو گیا ہے اور پانی بھی اس سے مہنگا ہے، افغانستان کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی بن کر کیا ملا؟
تازہ ترین