• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ، دو شہری شہید

Indian Firing On Working Boundry 2 Pakistani Killed
بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی مسلسل کی جارہی ہے اور اس سے منسلک پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
تازہ ترین